تیرہویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

33

کراچی،09 دسمبر(اے پی پی :13ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا کراچی گالف کلب میں انعقاد کیا  گیا، کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ کا انعقاد جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کے زیر اہتمام پاک بحریہ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 400 سے زائد گالفرز شریک ہیں، ٹورنامنٹ 7 کیٹیگریز میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو چیمپئن شپ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ پریذیڈنٹ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ رئیر ایڈمرل عبد الباسط نے میڈیا کو بریفنگ دی۔  تقریب میں سول و ملٹری افسران اور گالف کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔