نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس

20

 

اسلام آباد،12دسمبر  (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ نے پرائیویٹائزیشن کمیشن (گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ایگریمنٹ موڈ مینر اینڈ پروسیجر) رولز 2023 کے مسودے کی منظوری دی۔

اجلاس میں  پرائیویٹائزیشن کمیشن کے جولائی 2013 تا جون 2022 کے آڈٹ کو مکمل کرنے کے لئے آڈٹ فرم کے کنٹریکٹ میں بغیر اضافی فیس کے چھ ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی۔    بورڈ نے او جی ڈی سی ایل کے 10فیصد حصص کی پٹرولیم ڈویژن کے نام پر منتقلی کے فیصلے کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھیج دیا کیونکہ کابینہ کی جانب سے 2021 میں حصص کی نجکاری کی اجازت نہیں دی  گئی تھی۔

واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کے حصص 2014 میں پرائیویٹائزیشن کمیشن کے نام پر منتقل کئے گئے تھے تاکہ ان کی نجکاری عمل میں لائی جائے ۔  نومبر 2014 میں نجکاری کو ملتوی کرنے کے بعد نجکاری کمیشن نے اگست 2019 میں دوبارہ سات فیصد شیئرز کی نجکاری کا عمل شروع کیا تھا۔