سرگودھا، 14 دسمبر (اے پی پی):قدیم وقتوں سے تیار کیا جانے والا دیسی گڑ اپنی منفرد مٹھاس اور ذائقے کے اعتبار سے ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
اس کی تیاری کے لئے سب سے پہلے کماد کی فصل کو کاٹا جاتا ہے اور گنے کو چھیل کر اس کے گٹھے بنائے جاتے ہیں۔ رس نکالنے والی مشین جسے بیلنا بھی کہتے ہیں اس سے گنے کو گزار کر رس جمع کر لیا جاتا ہے، رس کو لوگ شوق سے پیتے ہیں ۔ رس کو کڑاہے میں ڈال کر گرم کیا جاتا ہے، رس کو صاف کرنے کے بعد اس میں میٹھا سوڈا یا رنگ کاٹ ڈالا جاتا ہے جس سے اس کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے جب رس ٹھوس شکل اختیا ر کر لیتا ہے تو اس کو لکڑی کی ٹرے میں ڈالا جاتا ہے اور اچھی طرح مکس کیا جاتا ہے اور آخر میں اس کی ہاتھ سے ڈلیاں بنائی جاتیں ہیں، اس طرح مزیدار تازہ دیسی گڑ تیار ہو جاتا ہے۔ موسم سرما میں لوگ گڑ میں خشک میوہ جات کا بھی استعمال کرتے ہیں۔