خانیوال، 19 دسمبر (اے پی پی): بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کو سماجی اور معاشی تحفظ فراہم کررہا ہے۔اس پروگرام کے تحت ضلع خانیوال کی ایک لاکھ پچپن ہزار دو سو پچاس مستحق خواتین میں دوسری سہ ماہی کی امدادی رقم ایک ارب 31کروڑ 96لاکھ 25 ہزار(1320ملین) روپےکی تقسیمِ کا عمل جاری ہے-ضلع بھر میں 116 امدادی سنٹر بنائے گئے ہیں اب تک 80000 مستحق خواتین میں 68 کروڑ(680 ملین) روپے کی امدادی رقم شفاف انداز میں تقسیمِ کردی گئی ہے جس میں سات ہزار حاملہ خواتین بھی شامل ہیں جنہیں 2500روپے اور غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے غذائی بیگ بھی دئیے گئے ہیں۔
رقم کی ادائیگی کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کی جارہی ہے بدنظمی یا شکایت کی صورت میں سخت ایکشن اور ریٹلر کو فوری اور بلاک کردیا جاتا ہے۔نئی مستحق خواتین کی رجسٹریشن کے لیے ضلع بھر میں 27ڈائنامک رجسٹریشن سنٹرز پر منظم اور شفاف انداز میں رجسٹریشن کی جارہی ہے بزرگ اور معذور خواتین کے لیے خصوصی کاؤنٹر بنانے گئے ہیں۔
اس سلسلہ میں جانتے ہیں قلزم بشیر احمد کی رپورٹ میں۔۔۔