نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کامسٹیک میں آٹھویں سی پیک میڈیا فورم سے خطاب

25

اسلام آباد،20دسمبر(اے پی پی): نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے بدھ کے روز کامسٹیک میں آٹھویں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میڈیا فورم سے خطاب میں کہا کہ سی پیک نے پاکستانی عوام میں نہ صرف امید، اعتماد اور یقین پیدا کیا، بلکہ سی پیک سے پاکستان کا سماجی و اقتصادی منظر نامہ بھی تبدیل ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کا کردار زیادہ اہم ہے اور میڈیا فورم چین اور پاکستان کے خلاف جاری ہر پروپیگنڈا کا دفاع کر رہا ہے۔