سورج مکھی کی جدید پیداواری ٹیکنالو جی کے ذریعے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے

42

خانیوال،22 دسمبر (اے پی پی): کاشت کار زرعی ماہرین کی جانب سے سورج مکھی کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے فنی رہنمائی کی روشنی میں بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں – صوبہ پنجاب میں اس سال سورج مکھی کی کاشت کا ہدف1لاکھ 25ہزار ایکڑ اور پیداوار کا ہدف 1لاکھ 40ہزارٹن مقرر کیا گیا ہے۔

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے سالانہ تقریبا 4ارب ڈالر سے زائد زر مبادلہ خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔ خوردنی تیل کی ملکی پیداوار کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ تیلدار فصلات کی کاشت کو فروغ دیا جائے اور ان کی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھایا جائے۔ سورج مکھی ایک اہم تیلدار فصل ہے اس کے بیج سے اعلیٰ قسم کاتقریباً 40تا45فیصد تیل حاصل ہوتا ہے۔ اس میں انسانی صحت کے لئے مفید وٹامن اے، بی، ای اور کے پائے جاتے ہیں۔ سورج مکھی کی سفارش کردہ ہائبرڈ اقسام کی کاشت سے ہی مطلوبہ پیداواری اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں قلزم بشیر احمد کی رپورٹ ۔۔۔۔۔