اسلام آباد،22دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں جمعہ کو نیشنل سکیورٹی کورس 2024 کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
گریجوایشن کی تقریب سے نیشنل سکیورٹی کورس اختتام پذیر ہوگیا جو 15 اگست 2023 کو شروع ہوا تھا اور اس میں پاکستان کی سول سروسز کےساتھ ساتھ مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران نے شرکت کی۔ اس کورس کا بنیادی مقصد کورس کے شرکاء کو جامع قومی سلامتی کی تعمیر میں قومی طاقت کے تمام عناصر کے باہمی عمل کو سمجھنے کے قابل بنانا تھا۔