صوبائی وزیر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی زیر صدرات اجلاس، مختلف محکموں کے پیش کردہ ایجنڈوں کی منظوری دی گئی

19

 

لاہور،23دسمبر  (اے پی پی):صوبائی وزیر ہاوسنگ ، اوقاف و مذہبی امور ، زکو و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی زیر صدارت نگران کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی اور پرائیویٹائزیشن کا بارہواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر منصور قادر اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔  اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2005 کے سیکشن 27-A میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سپیریئر کالج لاہور کے ریکٹر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور اور  قازقستان کے شہر ترکستان کو سسٹر سٹیز قرار دینے سمیت  رجسٹریشن آف کرسچین طلاق رولز 2023 کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر بیرسٹر سیداظفر علی ناصر نے کہا کہ اقلیتوں،  خاص طور پر کرسچین کمیونٹی کے حوالے سے ایسے اقدام بہت پہلے ہو جانے چاہیئں تھے۔  نادرا اور محکمہ داخلہ کے درمیان معاہدے میں توسیع کی منظوری دینے کے ساتھ اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن کے آڈٹ کے لئے ایکسٹرنل آڈیٹرز کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔