پشاور، 25 دسمبر(اے پی پی ):ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی کرسمس کافی عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے،گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا اور چرچز کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، اس سلسلہ میں پشاور کینٹ کے سینٹ جان چرچ میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مسیحی خواتین بچوں اور بڑوں نے شرکت کی۔
دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، مسیحی برادری میں بھرپور گھما گھمی مل ملاپ اور تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، کرسمس کی تقریبات ایک ہفتہ یعنی نیو ائیر نائٹ تک جاری رہینگی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کرسمس کا تہوار حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کی خوشی میں منایا جاتا ہے، یہ تہوار ایک دن کا نہیں بلکہ پورا دسمبر اس کی تیاری میں گزر جاتا ہے۔ کرسچن کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یہ بات اہم ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور اپنی مذہبی آزادی رکھتے ہیں۔
کرسمس کی یہ تقریبات اور دعاوں کا سلسلہ آج پورے دن جاری رہا اور اس موقع پر سکیورٹی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔