بلوچستان کی عوام پاک فوج کیساتھ ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملکی معیشت کو سہارا دیا؛ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

14

کوئٹہ ،26 دسمبر (اے پی پی ):نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملکی معیشت کو سہارا دیا،چمن کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کوشاں ہیں، چمن کے بیروزگارنوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ منظور کرکے چمن کے بے روز گار نوجوانوں کو 20 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے،رجسٹرڈ نوجوانوں کو ادائیگی کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، سرفراز بنگلزئی و دیگر کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا۔ بولان ایکسپریس بحال ہونے پر حکومت کے شکر گزار ہیں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان ریلوے کو ہدایت کی تھی جس کی بدولت مسئلہ حل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرین بولان میل کا ٹکٹ 2200 روپے ہے جوکہ مناسب ہے۔

جان اچکزئی نے  کہا کہ  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ذکاء اشرف کو بلوچستان کے نوجوانوں کے تحفظات سے آگاہی دی ہے، احمد شہزاد بہت جلدکوئٹہ کا دورہ اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کریں گے، ماضی میں بھی پی سی بی سے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔