نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت

27

اسلام آباد،28دسمبر(اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے مرحوم ریاض کھوکھر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے ریاض کھوکھر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزارت خارجہ کے باصلاحیت اور منجھے ہوئے افسر تھے، انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی اور موقف کو احسن طریقے سے اجاگر کیا،حکومت پاکستان کے  لئے  ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔