پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام کے وفد کا پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

39

لاہور، 28 دسمبر(اے پی پی): پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام کے وفد نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد میں مختلف یونیورسٹیز کے 120  طلباء اورطالبات شریک تھے۔ وفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا ۔  شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی نے وفد کو ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ طلباء کو الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سنٹر، میڈیا مینجمنٹ سنٹر اور آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر بارے بتایا گیا۔

شفٹ کمانڈر نے بتایا کہ 17 شہروں میں سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

وفد کے  شرکاءنے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور پولیس کے ایکٹو رسپانس کیلئے سیف سٹیز کا انفراسٹرکچر پورے ملک تک پھیلانا چاہیے۔