اسلام آباد،28دسمبر (اے پی پی):سرکاری ملکیتی اداروں کی تین مالی سالوں کی رپورٹ کی اشاعت کی منظوری دیدی گئی۔ اس بات کافیصلہ سرکاری ملکیتی اداروں بارے کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔نگراں وفاقی وزیرخزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرشمشاداخترنے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سرکاری ملکیتی اداروں کی مالی سال 2020، مالی سال 2021، اورمالی سال 2022 کی رپورٹ کو شائع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔