۔9 جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائیں،محسن نقوی

24

لاہوریکم جنوری:( اے پی پی ) 2024ء کا پہلا روز!وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36 تھانوں کا ورچوئل افتتاح کر دیا جبکہ تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے عوام کونئے سال کا بڑا تحفہ د یتے ہوئے کہا کہ 9 جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں پر فیس میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ 9 جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائیں۔تھانہ گلشن اقبال میں کارپٹیڈ حوالات،نیا ماحول،آرام دہ صوفے و کرسیاں، یونیفارم میں ملبوس فرنٹ ڈیسک کاعملہ موجود تھا۔وزیراعلی  محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ویٹنگ روم،ایس ایچ او روم، آئی ٹی روم اور میٹنگ روم کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی اولاہور،ڈی آئی جی آپریشنز اور ان ٹیم کو مبارکباد دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے تھانوں کی اپ گریڈیشن،تھانہ گلشن اقبال کی تعمیر اور سائلین کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزرا  منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور،سیکرٹری داخلہ،سی سی پی او لاہور، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر،ڈی آئی جی آپریشنز، ڈپٹی کمشنر،سی ٹی او اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔