جنوری 02، (اے پی پی ): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منگل کے دن کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 312 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ گزشتہ روز کے 64,661 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.48 فیصد کی کمی کے ساتھ 64,349 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
آج مارکیٹ میں کل 378 کمپنیوں نے کاروبار میں حصہ لیا جن میں سے 105 کمپنیوں نے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 252 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21کمپنیوں نے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔
آج سب سے زیادہ اضافہ سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور ہوچسٹ پاکستان لمیٹڈ کے شیئر زکی قیمتوں میں ہوا جبکہ سب سے زیادہ کمی پاکستان ٹوبیکو کمپنی اور ماری پٹرولیم کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوئی ۔ کاروبار کے لحاظ سے آج کے ۔الیکٹرک، ورلڈ کال ٹیلی کام اور بینک آف پنجاب سرفہرست رہے۔