بھکر،02 جنوری (اے پی پی ):ریسکیو 1122 بھکر سروس کے ساتھ ہی کمیونٹی اینڈ سیفٹی ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا گیاجس کا مقصد عوام میں حادثات کی روک تھا م میں آگاہی اوران کو تربیت یافتہ بناناہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی مریضوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد دے سکیں،کمیونٹی اینڈ سیفٹی ونگ نے اس پروگرام کے تحت سکولز، کالجز، یونیورسٹیز ، فیکٹریز، ہسپتال اورمختلف محکمہ جات میں لوگوں کوابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کی تربیت دی ، کمیونٹی اینڈ سیفٹی ونگ اب تک ٹوٹل 170 کمیونٹی اینڈ ایمرجنسی رسپونس ٹیموں کا قیام عمل میں لا چکا ہے جوکہ ریسکیو 1122 بھکر کے ساتھ مل کر کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیا ر ہے۔
1122 بھکر نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہونے والے انٹر نیشنل مقابلاجات میں سرگودھا ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع بھکر کا نام روشن کیا اور اس کے ساتھ ہی ریسکیو 1122 سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے وژن کے مطابق اپنی کارکردگی کو اسی طریقے سے برقرار رکھے گا اور عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر پورے جوش و جزبہ کے ساتھ ہمیشہ مہیا کرتا رہے گا۔