اسلام آباد،04جنوری:( اے پی پی):آئی الیون ٹو ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر و میجسٹریٹس موقع پر موجود رہے اور آگ بجھانے کے عمل کی نگرانی کی۔
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق چھے دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ٹمبر مارکیٹ میں غیر قانونی دوکانیں بنا کر توسیع کی جارہی تھی۔
ویلڈنگ پلانٹ میں آگ لگنے سے تمام دوکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔