نوجوان نسل کو بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت اور  اہمیت سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، انیق احمد

23

ا سلام آباد، 05جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ اور  ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت اور  اہمیت سے روشناس کرانا وقت کی اہم   ضرورت ہے۔

ان  خیالات کا اظہار انہوں نے اقرا یونیورسٹی میں بین المذاہب ہم آہنگی  کے حوالے سے ہونے والے  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انیق احمد نے کہا کہ ایک پرامن، مضبوط اور خوشحال معاشرے کے قیام  کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی  کے فروغ کے لیے عملی اقدامات  کی ضرورت ہے اور حکومت اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور کہا نوجوان ہمارا اثاثہ اور  ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت اور  اہمیت سے روشناس کرانا وقت کی اہم   ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب کی تعلیمات میں انسانیت کی توہین جائز نہیں اور  پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنے اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔