صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 38واں اجلاس،مختلف سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کیلئے 1ارب روپے سے زائد فنڈز منظور

39

لاہور 05 جنوری،( اے پی پی ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا 38واں اجلاس ہوا ۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی3ترقیاتی سکیموں کیلئے  1ارب روپے سے زائد فنڈز منظورکیے گئے ۔

راولپنڈی پوٹھوہار ٹاؤن میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قیام کیلئے 75کروڑ 91لاکھ پروگرام امپلی منٹیشن یونٹ کے قیام کیلئے 78کروڑ 54لاکھ اور راولپنڈی رنگ روڈ کے تفصیلی ڈیزائن اور فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 5کروڑ 20لاکھ کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے شرکت کی۔