کراچی۔6جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ انتظام دسترخوان کا دورہ کیا اوردسترخوا ن پر شہریوں کے ساتھ کھانا کھایا۔
ایوانِ صدرپریس ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹرسٹ کی جانب سے دستر خوان کے انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا۔
صدر مملکت نے سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈرشپ کا بھی دورہ کیا اور بزنس اسکول میں زیرِ تعلیم طلبا سے بھی گفتگو کی۔