نئے کارخانے لگانے کیلئے صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں: صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر

23

 

لاہور،6جنوری(اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس منعقد ہوا جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔بورڈ نے  بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کو چلانے کیلئے سروس لیول ایگریمنٹ کی منظوری دی ۔

 اجلاس میں پیسک کے بعض انتظامی امور کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیشن اور ترقیاتی امورکا بھی جائزہ لیاگیا صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ بزنس فسیلیٹیشن سنٹرنے سرمایہ کاری میں حائل ہر رکاوٹ دورکردی۔ نیا کارخانہ لگانے کیلئے این او سی کے اجراء کا عمل سہل اور تیز کردیا گیا ہے۔

  ایس ایم تنویر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیشن حکومت کی پہلی ترجیح ہے- نئے کارخانے لگانے  کیلئے صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ نئے کارخانے لگیں گے تو معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا ۔  بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کا قیام معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ،ایم ڈی پیسک سدرہ یونس، ڈی ایم ڈی اوربورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔