اسلام آباد،8 جنوری(اے پی پی): پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کنٹری ٹو کنٹری سالانہ حج معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستانی نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے حج جنرل ایگریمنٹ پر دستخط کیے ۔ معاہدے کابنیادی مقصد پاکستانی حجاج کو اس مبارک سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہے۔
حج 2024 حوالے سے آج سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو بھی شروع ہو گیا ہے جس میں پاکستانی وفد حجاج کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کرے گا اور حجاج کی سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر مزید معاہدے بھی کیے جائیں گے۔