اسلام آباد،12جنوری(اے پی پی):عام انتخابات 2024 کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے نظرثانی شدہ فہرستیں جاری کردی گئی ہیں،فہرستوں کے مطابق شہر اقتدار میں مجموعی طور پر 181 امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔
این اے 46 سے 63 امیدواروں کے نام جاری کر دئیے گئے۔این اے 47 سے بھی 63 امیدواروں کو کلین چٹ دے دی گئی جبکہ این اے 48 کے لیے 55 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
تینوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نظرثانی شدہ فہرستیں جاری کی جاچکی ہیں۔