چیرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو کا سفاری زو اور رنگ روڑ کا دورہ،منصوبے بارے جائزہ لیا

26

 

لاہور، 13 جنوری(اے پی پی): چیرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے سفاری زو اور رنگ روڑ کا دورہ کیا۔ چیرمین پی اینڈ ڈی کو لاہور سفاری زو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی۔

افتخار علی سہو نے کہا کہ سفاری پارک کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کیلئے سول ورک کم سے کم رکھا جائے۔ مین گیٹ، ریسیپشن ایریا، اور پارکنگ کو جلد مکمل کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ جدید سفاری زو کے قیام سے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولت میسر آئینگی ۔ چیرمین پی اینڈ ڈی نے ہدایت دی کہ سفاری پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کو  تیز کریں۔ سفاری پارک کو جلد سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے۔

بعد ازاں چیرمین پی اینڈ ڈی نے رنگ روڈ  این ایف سی ایگزٹ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ ایف ڈبلیو او، نیسپاک اور دیگر اداروں نے رنگ روڈ منصوبے بارے بریفننگ دی۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ رنگ روڑ منصوبے کی تکمیل سے عوام کو بہترین سفری سہولت میسر آئینگی ۔  انھوں نے کہا کہ نیسپاک بحثیت کنسلٹنٹ منصوبہ پر کوالٹی ورک کو یقینی بنائے،ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز قابل قبول نہیں ۔  انہوں  نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔