شاہدرہ فلائی اوورز منصوبہ قلیل مدت میں مکمل، ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

22

لاہور،15جنوری ( اے پی پی ): شاہدرہ فلائی اوورز منصوبہ 10 ماہ کے بجائے 6 ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل، ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، بیوٹیفکیشن اور فلائی اوور کے نیچے روڈز بحالی کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے ۔

 منصوبے کی مدت تکمیل مارچ مقرر کی گئی تھی تاہم نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں کے باعث 4 ماہ قبل ہی فلائی اوورز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔شاہدرہ میں جی ٹی روڈ، این فائیو سے منسلک تین، تین لینز پر مشتمل 850 میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں، شاہدرہ فلائی اوورز سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا اور یومیہ تین لاکھ گاڑیاں اور مسافر مستفید ہو رہے ہیں ۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدرہ کے رہائشیوں نے کہا کہ فلائی  اوورز کا منصوبہ کسی نعمت سے کم نہیں،اس سے ایندھن ،قیمتی وقت بچایا جا سکے گا ۔شہریوں  نے کہا کہ جس سپیڈ سے یہ منصوبہ مکمل کیا جا رہا ہے اس پر پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔