چترال؛ جامعہ پشاور شعبہ نفسیات کیجانب سے   دو روزہ فوڈ اور  ثقافتی  نمائش

31

پشاور،15جنوری(اے پی پی ):جامعہ پشاور کے شعبہ نفسیات کے زیر نگرانی  دو روزہ فوڈ اور  ثقافتی  نمائش منعقد ہوئی  جس میں پشاور یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلبا و طالبات نے مختلف  سٹال لگائے  تھے۔ اس نمائش میں خواتین طالبات کو کاروبار کرانے کی ترغیب دینے اور موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شرکاء کو چند لمحوں کیلئے ہنسی خوشی وقت گزارنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاکہ ان کے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کو کسی حد تک ختم کیا جاسکے۔