کشمیر ایڈوائزری کمیٹی کا دوسرا مشاورتی اجلاس، مشعال ملک کا کشمیر کاز کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کی توانائیاں بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور

12

 

اسلام آباد،  15 جنوری  (اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک کی زیر صدارت کشمیر ایڈوائزری کمیٹی کا دوسرا مشاورتی اجلاس پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مشعال ملک نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلانے اور کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات اور مسلسل کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انھوں نے اجلاس کو پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر  کی 250 سے زائد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ حالیہ ملاقات پر ایک جامع بریفنگ دی۔

مشعال ملک نے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے میں موثر تحقیق اور وکالت کے لیے نوجوانوں کی توانائیاں بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا اور اراکین کو کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی یونیورسٹیوں میں کشمیر سیل کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا۔