اسلام آباد،16 جنوری(اے پی پی ): پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی ٹیم نے آج ڈنیڈن میں پریکٹس کی۔پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبہ میں کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 17 جنوری کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل ہے۔
فاسٹ بولر عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ بقیہ دو میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔