اسلام آباد، 16 جنوری (اے پی پی):اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو استعمال کرنے والے مسافروں میں ریکارڈ اضافہ، سال 2023 کے دوران 60 لاکھ مسافروں نے اسلام آبادایئرپورٹ استعمال کیا۔
آپریشنل ہونے کے بعد ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جن میں گیارہ ہزار ڈومیسٹک پروازوں کے ذریعے 15 لاکھ مسافروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کیا جبکہ بیس ہزار انٹرنیشنل پروازوں کے ذریعے 45 لاکھ مسافروں نے ایئرپورٹ استعمال کیا۔
مجموعی طور پر 2023 میں اسلام آباد ایئرپورٹ نے31 ہزار پروازیں اور 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو سہولت دی جبکہ ایئرپورٹ آنے والے ملاقاتیوں کی تعداد مسافروں کی کل تعداد سے کم سے کم تین گنا زیادہ تھی۔