عصر حاضر کے مسائل کا حل حصول علم میں پوشیدہ ہے؛ نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد

17

کراچی،17 جنوری(اے پی پی): نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے مسائل کا حل حصول علم میں پوشیدہ ہے، نبی کریمﷺ نے اپنی زندگی میں صرف علم میں اضافے کی دعا کی۔

اقراء یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ سیرت کانفرنسﷺ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے   کہا کہ اسلام اجتماعیت کا دین ہے،حج کے موقع پر امت کے اجتماعی مسائل کے حل کی طرف بھی غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  دین اسلام غالب رہنے کیلئے آیا ہے۔ ہم دنیا کو سمجھے بغیر یہاں دین کو نافذ نہیں کر سکتے اس لیے ہمیں دور حاضر میں دنیا میں درپیش عمومی اور امت مسلمہ کے خاص مسائل کو سمجھنا ہو گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز سکالر ڈاکٹر مفتی ارشاد احمد اعجاز نے کہا کہ آج معیشت، منصوبہ سازی، سائنس، سماجیات سمیت ہر شعبہ میں سیرت سے رہنمائی لینا ناگزیر ہے۔