نگران وزیر ہاوسنگ سید اظفر علی ناصر کا تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

39

لاہور،17جنوری(اے پی پی):نگران وزیر ہاوسنگ سید اظفر علی ناصر نے   کمشنر و ڈی جی ایل ڈی جی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر سپورٹس اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے سپورٹس کمپلیکس کے تمام سیکشنز بارے بریفنگ دی۔تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس 8 کنال پر تعمیر کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے صوبائی وزیر کو سپورٹس کمپلیکس کے آپریشنل و انتظامی امور بارے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ مرد و خواتین کے لیے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں و جسمانی سرگرمیوں کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔سپورٹس کمپلیکس میں کڈز پلے ایریا، مرد و خواتین کے لیے الگ جم، سوئمنگ پول و دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔تاج پورہ سپورٹس کمپلیکس میں شہریوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔شہری ایل ڈی اے کے تمام سپورٹس کمپلیکس کی ممبر شپ ایل ڈی اے موبائل ایپ اور ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر ہاسنگ سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ ایل ڈی اے کا ایک اور سپورٹس کمپلیکس مکمل ہو گیا ہے۔تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس مکمل تیار ہے، جلد شہریوں کے لیے کھولا جائے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شالامار، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر سپورٹس اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔