دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

107

اسلام آباد،18 جنوری(اے پی پی):دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے ڈنیڈن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 19 جنوری اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 21 جنوری کو ہوگا۔ دونوں میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کرائسٹ چرچ میں قومی سکواڈ آج پریکٹس سیشن میں حصّہ لے گا جہاں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فزیکل ڈرلز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔