اسلام آباد، 18 جنوری (اے پی پی):کراچی میں جاری نیشنل بینک آف پاکستان 48ویں نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے روز سندھ کے محمد حسنین نے موجودہ جونیئر ایشین اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو شکست دے دی۔
محمد حسنین نے احسن رمضان کو 33-95،95-16،72-25،59-03،0-73اور74-06 فریم اسکور کے ساتھ 2-4 سے شکست دے کر کامیاب ہوئے۔
این بی پی سپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر ایرینا میں جاری چیمپئن شپ کے دیگر میچوں میں پنجاب کے نسیم اختر نے اسلام آباد کے ظفر اقبال کے خلاف108کا سنچری بریک کھیلا۔سندھ کے عبدالستار کو پنجاب کے اویس اللہ منیار کے خلاف واک اوور دیا گیا جبکہ دفاعی چیمپئن سلطان محمد اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔