پشاور، 18جنوری(اے پی پی): تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے آج ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش بنادی۔
ایکسائز پولیس نے آج یہاں ناردرن بائی پاس پر کارروائی کے دوران گاڑی نمبر ایل زیڈ جی 474 سے دوران تلاشی 72000 گرام (72 کلوگرام) چرس برآمد کرلی اور محمد حسن ولد راحب علی ساکن بابر میلہ تحصیل و ضلع ہنگو موقع پر گرفتار کرلیا۔
ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔