کراچی،20 جنوری (اے پی پی):سندھ سافٹ بال ٹیم نے دوسری عیسی لیبارٹریز سندھ بلوچستان سافٹ بال سیریز کے افتتاحی میچ میں بلوچستان کو ایک اننگز اور 2رنز سے شکست دیدی۔
کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر ہفتہ کوکھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے اپنی مقررہ 5اننگز میں 9رنز اسکور کئے۔ حافظ معیز،شاہ رخ اور کپتان احمد یار خان نے 2-2 رنز اسکور کئے۔ سندھ کے شاہ زیب مصتفی نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے چار کیچز لئے۔ سندھ نے چار اننگز میں 11رنز اسکور کئے۔ قبل ازیں سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی نے اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کے ہمراہ بال کو ہٹ لگا کر سیریز کا افتتاح کیا۔