سکھر،22جنوری (اے پی پی):ایس ایس پی آفس کے کانفرنس روم میں سکھر رینج کے مرد و خواتین پولیس افسران کا دو روزہ ماسٹر ٹرینرز ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ ڈویژن عبدالواحد بلوچ اور پرویز احمد کلہوڑو کی زیرتربیت ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ماسٹر ٹرینرز نے مرد و خواتین پولیس افسران کو پولنگ سے قبل اور پولنگ کے اختتام پر ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کے حوالے سے تربیتی لیکچر دیا۔
دو روزہ ماسٹر ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد مذکورہ مرد و خواتین پولیس افسران اپنے اپنے اضلاع میں مرد و خواتین پولیس افسران و اہلکاران کو ٹریننگ دیں گے،ٹریننگ کل بھی جاری رہے گی۔
دو روزہ ماسٹر ٹریننگ میں ریجنل الیکشن کمشنر وسیم احمد جعفری ص اور آر آئی بی انچارج انسپکٹر رفیق قریشی بھی موجود تھے۔