اسلام آباد،23جنوری(اے پی پی):آئندہ چندروز کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقےشدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔دھند سے متاثرہ علاقوں میں دن کے درجہ حرارت لگا تار کم رہنے کے باعث شدید سردی رہے گی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث ان مذکورہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،پنجاب ، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 12 ، اسکردومنفی10، کالام منفی 07،گلگت،استور، قلات منفی 06 ،گوپس، سری نگرمنفی 05،چترال منفی 04،بونجی، دیر، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔