پائیکو ممبر ممالک کے پارلیمانی عہدیداروں کی علاقائی ترقی اور خوشحالی کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ

32

 

 اسلام آباد، 24 جنوری 2024): علاقائی تعاون اور   اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی ایسوسی ایشن پائیکو   رکن ممالک کے پارلیمانی عہدیدار کی دو روزہ ورکشاپ کا قومی اسمبلی آف پاکستان کی میزبانی میں ورکشاپ منعقد ہو رہی ہے ۔

ورکشاپ کے پہلے دن کے افتتاحی اجلاس کے دوران ‘پارلیمانی خدمات کے کردار کی آگاہی کے موضوع پرتبادلہ خیال کیا۔ PIPS کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر  محمد انور نے قانون سازی کے طریقہ کار  اور دیگر پارلیمانی امور پر  ورکشاپ کے شرکاء کو تفصیلی اور  جامع  بریفنگ دی۔رکن ممالک کے مابین  پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے ،پارلمیانی بزنس میں آسانی اور قانون سازی میں اصلاحات کی ضرورت اور تجربات اور  معلومات  کے اشتراک کے تبادلوں کے  سیشن میں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،جس میں شرکا ء کو باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت سے متعلق موثر پالیسیوں پر تبادلہ خیال کرنے کا کہا گیا ۔