لاہور،25جنوری( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکے 8ویں اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیا اورڈرون فوٹیجزکے ذریعے پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے معیار مد نظررکھتے ہوئے جاری پراجیکٹس کی جلدتکمیل کا حکم دیا۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ امامیہ کالونی اوور ہیڈ برج تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، فروری کے آغاز میں وزیراعظم کو افتتاح کے لئے مدعو کیاجائے گا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے فیصل آباد عبداللہ پوراور ملتان شجاع آباد فلائی اوورزپراجیکٹس کی تکمیل کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعلی نے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی بروقت تکمیل کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور زو او رسفاری زو کی اپ گریڈیشن اور تعمیر کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ راوی برج پر تعمیراتی رفتار تسلی بخش قرارد ی گئی اور نصف پائلز مکمل ہو چکا ہے۔بابو صابو تا نیازی انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پر سب ویز، بڈھا راوی برج اور دیگر تعمیرات مکمل کر لی گئی ہیں۔لاہو ررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے9 برج، ملتان روڈ انٹرچینج، ٹول پلازہ، مین کیرج وے 31جنوری تک مکمل ہوں گے۔گوجرانوالہ لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ کے 6برج 4انڈر پاس اور سب بیس بھی 31جنوری تک مکمل ہوں گے۔گجومتہ تا قصور روڈ تعمیر و مرمت اور بحالی مکمل، سیوریج او رڈسپوزل سٹیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے.پنجاب کے 16 بڑے ہسپتالو ں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروسز ہسپتال کا سرجیکل، ایڈمن،میڈیکل بلاک،بیسمنٹ اوربیرونی حصہ اسی ہفتے مکمل کرلیاجائے گا۔میوہسپتال کی جنرل اپ گریڈیشن اور بیڈز کی گنجائش بڑھانے کا پراجیکٹ جاری،بلڈنگ کا بیرونی حصہ بھی بہتر کیاجارہاہے۔میوہسپتال کا آ ئی وارڈ، چلڈرن ایمرجنسی، ڈائیگناسٹک بلاک، چلڈرن سرجری جلد مکمل کرلیاجائے گا۔نشتر ٹو ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی او رملتان کارڈیالوجی کی سرائے کے پراجیکٹ بھی اسی ہفتے مکمل ہوجائیں گے۔الائیڈ ہسپتال فیصل آباد،گنگارام ہسپتال او رہولی فیملی کی اپ گریڈیشن پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز اسی ماہ کھول دیا جائے گا۔
اجلاس میں نشتر ہسپتال کے انڈور وارڈ کی تعمیر و مرمت پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا اور 31جنوری تک مکمل کرنے کاحکم دیا گیا۔نشترہسپتال کی او پی ڈی، ایمرجنسی او ردیگر پراجیکٹس بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ کا گائنی وارڈ، جنرل او پی ڈی، ایڈمن بلاک، یورالوجی وارڈ، فرسٹ فلور جلد مکمل ہوجائیں گے۔بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال،لاہور چلڈرن ہسپتال اور جنرل ہسپتال کی تعمیر ومرمت پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ لاہور زو کا پارکنگ ایریا، برج، جانوروں اور پرندوں کے گھر،کیفے ٹیریا او رواش روم بھی ایک ہفتے میں مکمل ہوں گے۔ سفاری زو میں جانوروں کے گھر،ہسپتال،سڑکوں کی تعمیر جاری، سالٹ رینج، پارکنگ، فوڈ کورٹ او رانفارمیشن آفس جلد مکمل کرلیاجائے گا۔
پی اینڈ ڈی بورڈ کے اجلاس میں فیصل آباد، راولپنڈی اورگوجرانوالہ میں سیف سٹی اتھاٹی کے قیام پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ تینوں بڑے شہرو ں میں 775سرویلنس سائٹس پر 5076کیمرے نصب ہوں گے۔پی اے ایف ڈی اے لیبارٹری اور بائیوگیس پلانٹ گجر کالونی فیز Iاور فیزIIبھی جلد مکمل کر لیاجائے گا۔ہر ڈویژن میں ماڈل ای رجسٹریشن آفس کے قیام کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔
چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز،پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔