یومِ سیاہ کا مقصد نہاد بھارتی جمہوریت کی اصل تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کر نا ہے،حریت رہنما عبدالحمید لون

16

اسلام آباد، 26 جنوری (اے پی پی):بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ یومِ سیاہ کا مقصد نہاد بھارتی جمہوریت کی اصل تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کر نا ہے۔کشمیری عوام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے  بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے  ویڈیو پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام ہر سال 26 جنوری کو یوم سیاہ مناتے ہیں اور آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پر ہڑتال ہے،نام نہاد جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے کشمیر پر اپنا غیر قانونی اور نا جائز تسلط قائم کر رکھا ہے،سری نگر میں فوجی اور نیم فوجی دستوں کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ  یہ دن منانے کامقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،بے گناہ کشمیریوں کی زیرحراست ہلاکتوں اورمسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں سرعام جمہوری اقدار کی پامالی کرتے ہوئے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے، عوام کے بنیادی حقوق ، انسانی حقوق اور مذہبی حقوق کو سرعام غصب کیا گیا ہے اور کہا کیا معصوم اور بے گناہ لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے، کشمیری خواتین  کی اجتماعی آبرو ریزی اور عصمت دری  اور آزادی اور حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والوں کو گولی مارنے کا نام جمہوریت ہے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ یومِ سیاہ کا مقصد نہاد بھارتی جمہوریت کی اصل تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کر نا ہے ، آر ایس ایس اور انتہا پسند بھارتی حکومت کی ایماء پر کشمیری عوام پر بدترین مظالم ڈھائے جاتے ہیں مزید یہ کہ کشمیری عوام پر آج بھی طر ح طر ح کی پابندیاں عائد ہیں اور املاک کو قرق کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ جیسے قوانین کو انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کالے قانون سے موسوم کیا ہے جس کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل  کرتے ہوئے کہا  کہ وہ کشمیریوں کو بھارت کے جبر و تشدد سے نجات دلوائیں۔