ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات

7

اسلام آباد،26 جنوری(اے پی پی):آئند  چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ بالائی اضلاع اور بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

 پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث ان علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منگلہ اور جہلم میں 01 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق اسکردو میں منفی08، لہہ منفی 07 ، گلگت منفی 05، استور ، گوپس، کالام منفی 04، بونجی منفی03،ہنزہ، بگروٹ،دیر اورراوالاکوٹ میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔