سرگودھا، 26 جنوری(اے پی پی):دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا پہلا سیشن اختتام پذیر ہو گیا ہے۔جنرل الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق اور پولیس کے فرائض سے آگاہی دینے کے حوالے سے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا ریجن کے 38 پولیس افسران نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے افسران سے تربیت حاصل کی۔ ریجنل الیکشن کمشنر عامر اشفاق قریشی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر غلام عباس، ڈپٹی ڈائر یکٹر صدف ناز نے سرگودھا ریجن پولیس کے افسران کو ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی دی۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی عامر مشتاق بھی موجود تھے۔
پہلے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔