لاہور،29 جنوری ( اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب اعجاز انور چوہان نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا اورجنرل الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے حکومت پنجاب کے تعاون کو قابل قدر قرار دیا۔