صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد سے فلاحی ادارے اخوت فائونڈیشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات

15

 

لاہور،30 جنوری ( اے پی پی ): صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد  سے   فلاحی ادارے اخوت فائونڈیشن کے نمائندہ   وفد نے   منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ملاقات میں  مائنز ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ مائنز ورکرز کو ہنر مند بنانے کے لیے مختلف کورسز کروانا ہوں گے،اخوت فائونڈیشن سے مائیکرو فنانسنگ میں مدد لی جا سکتی ہے،اخوت فائونڈیشن کے ساتھ ملکر مائنز ورکرز کے لے مختلف میڈیکل کیمپس لگائے جا سکتے ہیں ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ مائنز سکولوں میں کھانے کے لیے پائلٹ پروگرام یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے  کہا کہ  ورکرز کی کیپسٹی بلڈنگ پر نئے آ ئیڈیاز کی ضرورت ہے۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کو مزید مستحکم کرنا بہتر ہوگا ۔ ایسی پالیسی بنانا ہو گی جو مائنز ورکرز کی فلاح و بہبود کا سلسلہ ہمیشہ جاری رکھے ۔