لاہور،30 جنوری (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ جاری صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے بند روڈ پیکیج ٹو کا دورہ کیا۔جاری ترقیاتی کاموں کے بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے کہا کہ بند روڈ پیکیج ون اور ٹو پر دن رات کام جاری ہے، پیکیج ون اور ٹو کے کام کو ٹارگٹ کے مطابق ہر صورت مکمل کیا جائے گا ، یہ منصوبہ جس سپیڈ سے پایہ تکمیل کی جانب گامزن ہے وہ محسن سپیڈ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو،یہ منصوبہ لاہور کے ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری لانے میں مددگار ثابت ہو گا، منصوبے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن پر مکمل کیا جائے گا۔











