چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں بی آئی ایس پی کال سینٹر کا دورہ

22

اسلام آباد ، 31 جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  (بی آئی ایس پی) ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں بی آئی ایس پی کال سینٹر کا دورہ کیا اورکال سینٹر کے آپریشنز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ کال ایجنٹس پاکستان کے غریب و محروم طبقات کی رہنمائی کررہے ہیں۔غریب افراد کی مدد صدقہ اور عبادت کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی کال سینٹر کے باعث ادارے  کے تاثر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اس وقت 25 سے زائد کال ایجنٹس بی آئی  ایس پی کال سینٹر میں خدمات سرا نجام دے رہے ہیں۔کسی بھی شکایت کے اندراج یا بی آئی ایس پی سے متعلق معلومات کے حصول کیلئے 080026477 پر رابطہ کریں۔