اسلام آباد،31 جنوری (اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 جیکب آباد میں ووٹروں کی کل تعداد 497578ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 266,015 ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 231,563 ہے۔
حلقہ این اے 190 میں مجموعی طور پر پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 434 ہے۔جن میں مردوں کے لئے 116 اور خواتین کے لئے 115 پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں۔جس میں 203 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں جبکہ 19 الگ الگ سٹیشنز ہیں ۔
پولنگ بوتھس کی تعداد 1343 ہے جس میں 707 مرد اور 636 خواتین کے لئیے مختص ہیں ۔