اسلام آباد، 01 فروری(اے پی پی ): ملک کے بیشترعلاقوں میں جمعرات کو موسم سرد اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری جبکہ جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز جمعه ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان، سندھ اورمغربی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کالام منفی 10، لہہ منفی 07، گوپس منفی05،استور منفی 04، قلات اور راولا کوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔