الیکشن اور امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

9

کوئٹہ، 01 فروری (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کی زیر صدارت کوئٹہ میں انتخابات 2024 کی تیاریوں اور  امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد کے لئے صوبائی حکومت کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بتایا گیا کہ حالیہ بولان حملوں میں سیکورٹی فورسز کی فوری اوربھرپور جوابی کارروائی کی بدولت امن دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اور افسران نے بہادری اور جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے تخریب کاروں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔اجلاس کے دوران صوبے میں پولنگ اسٹیشن،ووٹرز، امیدواران کی تعداد اور سیکورٹی کی تعینات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم، نگران صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر جمالی،آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود ہے۔