اسلام آباد (اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 شانگلہ میں ووٹروں کی کل تعداد 465602 ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 247099 ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 218503 ہے۔
ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 346 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے 79 اور خواتین کے لئے 78 پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 189 پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 897 ہے جن میں 417 مردوں کے لئے اور 480 خواتین کے لئے ہیں۔